پشاور،پولیس چوکی پر موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم سے حملہ ،فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 28 جنوری 2015 12:34

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشاور میں موٹرسائیکلوں سوار کا پولیس پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی ۔پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پشاور کے علاقہ شاہ عالم پل کے قریب تھانہ شموزئی چوکی پر دو موٹر سائیکل سواروں نے پولیس چوکی پر دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ادھر ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شموزئی چوکی کے قریب پولیس نے دو موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کے لئے روکا تو انہوں نے دستی بموں سے حملہ کر دیا اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

آیس ایس پی آپریشنز کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھے۔ پولیس نے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاہم آخری اطلاع تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی