تحریک انصا ف خود فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے آپ پھر کیسے دلائل دے رہے ہیں،سپریم کورٹ کا حامد خان سے استفسا ر

بدھ 28 جنوری 2015 12:29

تحریک انصا ف خود فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے آپ پھر کیسے دلائل دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) سپریم کورٹ نے اکیسویں آئینی اور فوجی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواستوں کی سماعت کے دوران حامد خان سے عدالت نے پوچھا کہ آپ کی سیاسی جماعت خود فوجی عدالتوں کے قیام کی حامی ہے آپ کیسے پھر دلائل دے رہے ہیں جس پر حامد خان نے کہا کہ اس ترمیم کیلئے قانونی ماہرین کی جو کمیٹی بنائی گئی تھی وہ اس میں شامل تھے اور انہوں نے اس کی مخالفت کی تھی جبکہ ان کی پارٹی نے بھی پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم کے حوالے سے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے کہی

متعلقہ عنوان :