بنوں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بم ڈسپوزل سکواڈ نے5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

بدھ 28 جنوری 2015 12:25

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) بنوں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دہشت گردوں نے بنوں ریلوے روڈ پر میدان گیسٹ پولیس چوکی کے قریب پانچ کلو وزنی بم نصب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل سکواڈ کوطلب کر لیا جنہوں نے پانچ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا ۔واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ریلوے روڈ کو تمام ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :