پاکستان بار کونسل نے بڑا اعلان کر دیا

بدھ 28 جنوری 2015 11:24

پاکستان بار کونسل نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) پاکستان بار کونسل نے بھی فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے آئین میں کی گئی اکیسویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے ہونے والے اجلاس میں اکیسویں آئینی ترمین کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں یہ کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کا قیام عدلیہ کی آزادی پر حملہ اور آئین کی خلاف ورزی ہے کونسل نے فوجی عدالتوں کے خلاف کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :