آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کادورہ ، شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت

بدھ 28 جنوری 2015 11:20

آرمی چیف کا سعودی سفارتخانے کادورہ ، شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائم مقام سعودی سفیر جامس الخالدی اور سعودی سفارتخانے کے دفاعی مشیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کی اورمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے ۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے سعودی فرمانروا کے انتقال کو عظیم نقصان قراردیا۔ یادرہے کہ گذشتہ روز سابق آرمی چیف اشفاق پرویزکیانی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا اور حکام سے شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :