الطاف حسین نے احمد چنائے کے ساتھ رینجرز کے ناروا سلوک کی شدید مذمت

بدھ 28 جنوری 2015 11:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) ایم کیو ایم کے سر براہ الطاف حسین نے احمد چنائے کے ساتھ رینجرز کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مہاجرین کو بھی پاکستانی سمجھا جانا چاہئیے لندن میں جاری کیے گئے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ احمد چنائے کا کام مغویوں کو بازیاب کرانا اور اغوا کاروں کو گرفتار کرنا ہے لہذا ان پر اس طرح کا الزام لگانا سراسر غلط ہے ان کا کہنا تھا کہ 1992 ء میں کیے جانے والے آپریشن کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

(جاری ہے)

احمد چنائے کے ساتھ کیا جانے والا اس طرح کا ذلت آمیز سلوک نہ صرف احمد چنائے بلکہ پوری میمن برادری اور مہاجرین کے ساتھ کیا گیا ہے۔ کیا کبھی مہاجرین کو بھی پاکستانی سمجھا جائے گا؟؟؟؟۔۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ذلت سے بہتر موت ہے اور اب یہی نعرہ ہر مہاجر کی زبان سے سننے کو ملے گا۔