اوباما بھارت سے جدہ پہنچ گئے

بدھ 28 جنوری 2015 11:08

اوباما بھارت سے جدہ پہنچ گئے

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) براک اوباما بھارت سے جدہ پہنچ گئے۔ ریاض کے شاہ خالد بن عبد العزیز بین الاقوامی ائیر پورٹ پر پہنچنے پر امریکی صدر براک اوباما کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔صدر اوباما اپنی اہلیہ سمیت جب جہاز سے باہر نکلے توحرمین شریفین کے خادم شاہ سلامن بن عبد العزیز نے سیڑھیوں پر ہی ان کا استقبال کیا۔

صدر اوباما کا یہ دورہ خاص شاہ بن عبد اللہ کے وصال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کی سعودی عرب آمد پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سعودی آرمی کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی اس موقع پر امریکی صدر کے ساتھ خادم حرمین شریفین بھی تھے۔ بعد ازاں شاہ بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا امریکی صدر کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ ترجمان جان کیری، امریکی نائب صدر و نیشنل سکیورٹی کی مشیر سوززن رائس کے علاوہ بھی مشیران اور افسران آئے ہیں۔ اس موقع پر امریکی صدر نے سعودی وزرا اور مشیران کے ساتھ مصافحہ کیا جبکہ خادم حرمین شریفین نے امریکی وفد کے اراکین کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

متعلقہ عنوان :