لاہور: پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 28 جنوری 2015 10:50

لاہور: پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری2015ء) لاہور میں پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مسلم ٹاون میں پولیس نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گھر کے مالک اور مالکن کلیم اور صائمہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ منگل کے روز ایک ہزار روپے چوری کرنے کے شبہ میں مالکن نے دس سالہ ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ گھریلو ملازمہ دس سالہ انصر کا تعلق اوکاڑہ کے قریب واقعہ حویلی لکھا سے ہے جسے اس کے ماں باپ نے 26 ہزار روپے کے عوض مسلم ٹاون میں ایک زمیندار کلیم کے گھر میں ملازمہ رکھوایا ۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب صبا صادق کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین سے جلد رابطہ کر کے اسے ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :