وفاقی کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ، وزیر اعلی شہبازشریف، چوہدری نثار خان ،راجہ ظفرالحق اوردیگرسینئراراکین کی شرکت
منگل 27 جنوری 2015 00:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء) وفاقی کابینہ میں ردوبدل اورتوسیع کیلئے وزیراعظم میاں محمدنواز شریف نے وزیراعظم ہاوٴس میں اعلیٰ سطحی مشاورت کی ہے ،مشاورتی عمل میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،راجہ ظفرالحق اوردیگرسینئراراکین موجودتھے ۔
(جاری ہے)
وزیراعظم ہاوٴس کے اندرونی ذرائع کے مطابق مختلف وزراء کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے بعدفیصلہ کیاگیاہے کہ کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے پارٹی کے دیگراراکین کوبھی کابینہ میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون ،دفاع اوروزارت خارجہ میں مستقل وزراء تعینات کرنے کابھی فیصلہ ہواہے جبکہ بعض دیگروزارتوں میں وزرائے مملکت بھی مقررکئے جائیں گے۔اسحاق ڈارکی مختلف کمیٹیوں میں بطورسربراہ کام کرنے اوردیگرسیاسی امورمیں مصروفیت کے باعث وزارت خزانہ میں وزیرمملکت بھی مقررکرنے کافیصلہ ہواہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاہے کہ ناراض وفاقی وزراء جن میں غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت دیگرشامل ہیں کے تحفظات کودورکرنے کیلئے بھی پارٹی کے سینئراراکین کوذمہ داریاں دینے کافیصلہ ہواہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.