لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، میرا ضمیر مطمئن ہے اور میں نے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، سی پی ایل سی چیف ،جس مغوی کو بازیاب کروایا گیا ہے اس کی والدہ اور بھائی مجھ سے ملنے آئے تھے، میری اہلیہ ساری رات روتی رہی۔یہ تھرڈ پارٹی کی سازش ہے، احمد چنائے ،سی پی ایل سی چیف احمد چنائے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے ،اگر ان پر الزامات غلط ہیں تو رینجرز نے کوئی وضاحت کیوں نہیں کی؟ لاریب کی والدہ بھی کیوں سامنے نہیں آئیں؟ ،رینجرز جب آئے تو وہ سوئے ہوئے تھے۔ دوسری جانب وہ یہ کہہ گئے کہ مغوی کی والدہ مدد مانگنے کے لئے ان کے گھر آئی تھیں اور وہ ملزمان کی تلاش میں مدد دینے میں مصروف تھے

منگل 27 جنوری 2015 23:32

لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، میرا ضمیر مطمئن ہے اور میں نے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے کہا ہے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ میرا ضمیر مطمئن ہے اور میں نے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے، جس مغوی کو بازیاب کروایا گیا ہے اس کی والدہ اور بھائی مجھ سے ملنے آئے تھے۔ میری اہلیہ ساری رات روتی رہی۔یہ تھرڈ پارٹی کی سازش ہے۔

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد چنائے نے نوجوان لاریب کے اغواء میں مبینہ کردار اور رینجرز کی جانب سے گھر سے تاوان کے 15 لاکھ روپے برآمد کرنے کے حوالے سے بتایا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات تھرڈ پارٹی کی سازش ہے تاہم وہ صحافیوں کے سوالات کے جواب میں انہیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ احمد چنائے سے سوالات کئے گئے تھے کہ اگر ان پر الزامات غلط ہیں تو رینجرز نے کوئی وضاحت کیوں نہیں کی؟ لاریب کی والدہ بھی کیوں سامنے نہیں آئیں؟ رینجرز جب آئے تو وہ سوئے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وہ یہ کہہ گئے کہ مغوی کی والدہ مدد مانگنے کے لئے ان کے گھر آئی تھیں اور وہ ملزمان کی تلاش میں مدد دینے میں مصروف تھے۔ احمد چنائے اس سوال کا بھی کوئی جواب نہیں دے سکے کہ وہ تھرڈ پارٹی کون سی ہے؟ جس نے ان کے بقول انہیں بدنام کرنے کی سازش کی۔ احمد چنائے نے کہا کہ رینجرز اہلکار صبح ساڑھے 5 بجے میرے گھر آئے تھے، کل رات کو 10 بجے لاریب کو اغواء کیا گیا تھا۔

رینجرز اہلکاروں سے اغواء کاروں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ میرے گھر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو معلوم تھا کہ سی پی ایل سی چیف فوری ملاقات کرلے گا اس لئے وہ رات کو ہی بغیر بتائے میرے گھر آگئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈی جی رینجرز سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ میجر جنرل بلال اکبر نے سی پی ایل سی کی تعریف کی۔

اغواء کاروں کے گینگ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔ تیسری قوت میرے اور ادارے کے خلاف سازش کررہی ہے۔ اس سے پہلے دن کے وقت احمد چنائے نے کہا تھا کہ رینجرز اہلکاروں نے مجھے ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور کہا کہ کرنل ضیاء شاہد آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے انہیں کہا کہ میں دن میں کسی وقت آکر مل لوں گا۔ میری اہلیہ ساری رات روتی رہیں۔ احمد چنائے نے کہا کہ جن لوگوں کو نکالا یہ ان کی سازش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :