ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے نجکاری پروگرام میں بہتری کے لئے دو کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر نے کاعلان کر دیا

منگل 27 جنوری 2015 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے نجکاری پروگرام میں بہتری کے لئے دو کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر نے کاعلان کر دیا منگل کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر ای لیپک اور سیکرٹری اقتصادی امور سلیم سیٹھی نے اس سلسلے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت وزارت خزانہ کی سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کے مالی و کاروباری امور کی مانیٹرنگ سے متعلق استعداد کو بڑھایا جائے گا اس سے منتخب سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کی کارپوریٹ گورننس اور انتظامی استعداد میں بہتری لانے کے عمل کے ساتھ ساتھ ریگولیشنز کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ورنر ای لیپک نے اس حوالے سے کہا کہ نجکاری کمیشن کو پرائیویٹائزیشن سٹریٹجی کی تیاری اور ٹرانزیکشن کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ پاکستان کے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی مینجمنٹ اور گورننس میں بہتری لا کر مالیاتی اور اقتصادی لاگت میں کمی لائی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :