افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان وفد کے دورہ چین کی تصدیق کردی ،طالبان نے افعان حکومت کے ساتھ چین کی ثالثی کی درخواست نہیں کی ہے ، ذبیح اللہ مجاہد ،دیگرممالک کی نسبت چین افغانستان میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، مشاہد حسین سید ، چین کے بارے میں افغانستان کے لوگوں میں مثبت سوچ موجود ہے ،سابق افغان وزیر شاہنواز تنائی
منگل 27 جنوری 2015 22:24
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان وفد کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان نے افعان حکومت کے ساتھ چین کی ثالثی کی درخواست نہیں کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارات دنیا خطے اور خصوصی طور پر اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرانے تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے اور وقتاً فوقتاً ضرورت کے مطابق آنا جانا ہوتا ہے۔
جس میں پڑوسی ملک چین بھی شامل ہے تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ انھوں نے کسی بھی ملک سے حکومت کے ساتھ بات چیت یا مذاکرت کے لیے ثالثی کے لیے نہیں کہا۔انھوں نے کہا کہ کئی ممالک نے طالبان کو ثالثی کی پیشکش کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے انھیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔(جاری ہے)
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان ان ممالک کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ابھی تک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
طالبان کے وفد نے نومبر میں چین کا دورہ کیا تھا اور وفد کی سربراہی قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اہم رکن دین محمد حنیف نے کی تھی۔چین افغانستان میں نیٹو کے جنگی رول کے خاتمے اور زیادہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں ایک فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے جن میں مذاکرات ان کا ممکنہ کردار بھی ہو سکتا ہے۔چین کا موقف ہے کہ طالبان کو اقتدا میں شامل کیا جائے۔پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی نسبت چین افغانستان میں اس لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس ملک کا کبھی افغانستان میں کوئی فوجی کردار نہیں رہا ۔افغانستان کے سابق وزیر دفاع شاہنواز تنائی نے بی بی سی کو بتایا کہ چین کے بارے میں افغانستان کے لوگوں میں مثبت سوچ موجود ہے اور ان کے کسی بھی کردار کو پذیرائی حاصل ہو سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.