آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجاًفرانسیسی کمپنیوں کی تیل کی سپلائی روک دی

منگل 27 جنوری 2015 22:17

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجاًفرانسیسی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27جنوری۔2015ء) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہڑتال کردی ہے، جس کے بعد احتجاجاًفرانسیسی کمپنیوں کی تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین آئل ٹینکر ایسوسی ایشن شمس شاہوانی کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلا ف فرانس کی آئل کمپنیوں کو تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔آئل ٹینکر مالکان کا کراچی کی شیریں جناح کالونی پر دھرنا جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بلاول ہاوس پربھی احتجاج کیا گیا ہے جبکہ فرانس کے قونصل خانے پر دھرنا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :