صدر گوگیرہ،وراثتی زمین کی تقسیم کے تنازعہ پر بھائی نے حقیقی بہن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

منگل 27 جنوری 2015 21:47

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء)وراثتی زمین کی تقسیم کے تنازعہ پر بھائی نے حقیقی بہن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی انتہائی نازک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم بھائی موقع سے فرار ہوتے ہوئے اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا جبکہ پولیس واقعہ سے مکمل لا علم رہی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ 46ڈی کے رہائشی حاجی محمد اور اس کی بہن ارشاد بی بی کے مابین وراثتی زمین دو ایکڑ کی تقسیم کا تنازعہ چلا آ رہا تھا حاجی محمد زمین پر مکمل قبضہ کرنا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

لیکن ارشاد بی بی اپنا حق لینے پر بضد تھی گزشتہ روز ارشاد بی بی اور اس کے بھائی حاجی محمد کے مابین پھر زمین کی تقسیم کے معاملہ پر جھگڑا ہو گیا۔جس پر حاجی محمد نے طیش میں آ کر کھڑی موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر ارشاد بی بی پر انڈیل دیا اور آگ لگا دی ارشاد بی بی آگ میں بری طرح جھلس گئی جس کو ڈی ایچ کیو میں ابتدائی طبی امداد دے کر انتہائی نازک ھالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ارشاد بی بی کا ستر فیصد حصہ جھلس چکا ہے ڈی ایچ کیو میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث اسے لاہور ریفر کیا گیا ہے ۔