سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس، دوترمیمی بلوں کے مختلف پہلووٴں کا جائزہ اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں اپنی اپنی آراء سے آگاہ کیاگیا،اجلاس میں بیگم کلثوم سیف اللہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، سینیٹر طلحہ محمود نے مرحومہ کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا

منگل 27 جنوری 2015 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں سینیٹر محمد طلحہ ٰ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینیٹر سیدہ صغریٰ امام کی طرف سے پرائیویٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2013اور پرائیویٹائزیشن کمیٹی ترمیمی بل 2014پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ ذیلی کمیٹی نے دونوں ترمیمی بلوں کے مختلف پہلووٴں کا جائزہ لیا اور رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں اپنی اپنی آراء سے آگاہ کیا۔

سب کمیٹی میں سینیٹر عثمان سیف اللہ کی دادی بیگم کلثوم سیف اللہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی سینیٹر طلحہ محمود نے مرحومہ کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور سب کمیٹی کے رکن سینیٹر عثمان سیف اللہ خان سے دلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا سب کمیٹی کے کنوینئر نے کہا کہ سینیٹر عثمان سیف اللہ خان چونکہ سب کمیٹی کے رکن ہیں اور اس وقت انتہائی اہم بل سب کمیٹی کے زیر غور ہیں لہذا یہ مناسب ہو گا کہ تفصیلی غور خوص کیلئے اور حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے سینیٹر عثمان سیف اللہ خان کی موجودگی میں ہی فیصلہ کیا جائے تاکہ ان بلوں پر اراکین کی متفقہ رائے سامنے آ سکے ۔

(جاری ہے)

بعدازں کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔تاہم پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چیئر مین محمد زبیر اور سیکریٹری پرائیویٹائزیشن کمیشن نے ذیلی کمیٹی کو اپنے نقطہ نظر کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور سب کمیٹی کے کام کو سراہا۔کمیٹی کی رکن سینیٹر سیدہ صغریٰ امام کے علاوہ پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :