لاہور،حساس ادارے کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 6سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا

منگل 27 جنوری 2015 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) حساس ادارے نے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں 6سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بعد انٹیلی جنس رپورٹس کو اکٹھا کرکے ان پر سختی سے کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں حساس ادارے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 6 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، تمام افراد کو نامعلوم جگہ منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :