ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب ، پاک فضائیہ کے افسران ،ائیرمین اور سویلینز کو قابل فخر خدمات پر نان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے
منگل 27 جنوری 2015 19:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) اےئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ کے افسران ،ائیرمین اور سویلینز کو قابلِ فخر خدمات پر نان آپریشنل ملٹری اعزازات دےئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ائیرمارشل سہیل گل خان، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف تھے۔
(جاری ہے)
اس تقریب میں پاک فضائیہ کے 86پرسنیل جن میں افسران ، ائیر مین اور سویلینزشامل ہیں کو چیف آف دی ائیر سٹاف تعریفی اسناد، 07افسران کو اعلٰی پیشہ وارانہ خدمات کے بیج، 11 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ دوم) او ر 04سینئر نان کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ سوئم )دئیے گئے۔
یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلی حکام ، افسران ، ائیر مین اور سویلینزنے شرکت کی۔ اسی طرح کی تقریبات پاک فضائیہ کی نادرن، سدرن اور سنٹرل ائیر کمانڈز پر منعقد کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.