پیسکو دفاتر کو نذر اتش کرنے کے الزام میں قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ٹانک میں شدید احتجاج ،نجی اور سرکاری اسکول زبردستی بند کرا دئیے گئے ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان دن بھرآنکھ مچولی جاری رہی

منگل 27 جنوری 2015 19:05

پیسکو دفاتر کو نذر اتش کرنے کے الزام میں قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ..

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) پیسکو دفاتر کو نذر اتش کرنے کے الزام میں قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ٹانک میں شدید احتجاج نجی اور سرکاری اسکول زبردستی بند کرا دئیے گئے ۔ ڈسٹر کٹ بار ایسوی ایشن کاعدالتوں کا بائیکاٹ ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان دن بھرآنکھ مچولی مظاہرین کا شدید پتھراوپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے برسائے ایک غیور نامی نو جوان گولی لگنے سے جبکہ ہیڈ کا نسٹیبل عزیز مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہو گیا احتجاجی مظاہرین نے جنوبی وزیرستان ،ڈیرہ اور بنوں شاہراہوں کو 5گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کیے رکھا کشیدہ حالات کے باعث ضلع بھر کے اکثر سرکاری دفاترز بھی بند رہے ۔

گذشتہ روز ظالمانہ لو ڈ شیڈ نگ کے خلاف ٹانک ویلفئر سوسائٹی نامی تنظیم سیاسی ،مذہبی اور سول سو سائٹی کے نمائندوں کی کال پر ہزاروں افراد نے کشمیر چوک پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین نے پیسکو دفاترز کا کچھ فرنیچر اور ریکارڈ نذرآتش کر دیا جس پر انتظامیہ نے مظاہرے کی قیادت کرنے والے 72 افراد کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر کے 12افراد کو گرفتار کر لیااور ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

لیکن شہریوں نے انتظامیہ کی پابندی کو خاطر میں نہ لاکر شہر بھر کے مساجد میں مظاہر ے اور شٹر ڈا ؤن ہڑتال کے اعلانات کیے سینکڑوں افراد سڑکوں پرنکل آئے اور کشمیر چوک پر زبردست احتجاجی مطاہرہ کیاپولیس اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے مظاہرین کواحتجاج سے روکنے کی بھرپور کو شش کی لیکن ان کی ایک بھی نہ چل سکی ۔بعد ازاں مشتعل مظاہرین نے پی ٹی سی ایل محکمہ خوراک کے دفتر پر پتھراؤ کرنے کے بعد قریبی ڈی سی آفس اور تھانہ شہید مرید اکبر کی طرف بڑھنے کی کو شش کرتے رہے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی لا تعداد شیلینگ اور ہوائی فائرنگ کی لیکن مظاہرین ڈٹے رہے اور پانچ گھنٹوں تک احتجاج کو جاری رکھامظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان ایک جرگہ ڈی پی او آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی سی ٹانک احمد خان وزیر،ڈی پی او کفایت اللہ وزیر ،اے سی ٹانک الطاف احمد شیخ اورمذاکراتی ٹیم میں شامل شہر کے عمائدین سابق ضلعی نائب ناظم عبد المجید خان ،یوسف برکی ایڈووکیٹ ،صابر بیٹنی ، سابق ایم سی چےئر مین قاسم خان مہمند ،نواب آف ٹانک کے سیکرٹری سلیم مروت شامل تھے کی کوششوں سے مزاکرات کامیاب ہوگئے گرفتار 12قائدین میں سے8کو رہا کر دیا گیا ۔

جبکہ باقی 4قائدین جن میں ٹانک ویلفئر سوسائٹی کے صدر پیر سیلم شاہ ،جے یو آئی ٹانک کے آمیر مولا عبد الرحمن ،صنم گل تتور اور ٹانک بار کے ممبرکلیم اللہ ایڈووکیٹ کی رہائی پیسکو کی جانب سے ایف آئی آر میں نامزدگی کے باعث قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمل میں لائے جاے کا فیصلہ ہوا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :