قبائلی علاقوں میں تعمیرنو،بحالی کیلئے جامع اوریکساں پالیسی پرعملدرآمد کی ضرورت ہے،آرمی چیف، نوجوانوں کو تعلیم ،معاشی مواقع فراہم کرنے کے منصوبے طویل مدتی بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے میں مدد دینگے، علاقہ سے دہشتگردوں کونکالنے کیلئے قبائلی بھائیوں کاکردارقابل ستائش ہے،افغان حکام کی طرف سے مہمنداورباجوڑایجنسی کے بالمقابل افغان علاقوں میں جاری آپریشن سے سرحد پاردہشتگردی کے واقعات پرقابوپانے میں مدد ملے گی، جنرل راحیل شریف کامہمندایجنسی فاٹا کادورہ ، آرمی چیف کواستحکام کیلئے کئے گئے آپریشنز کی پیشرفت ،آرمی انجینئرز کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

منگل 27 جنوری 2015 18:57

قبائلی علاقوں میں تعمیرنو،بحالی کیلئے جامع اوریکساں پالیسی پرعملدرآمد ..

مہمندایجنسی/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قبائلی علاقوں میں تعمیرنواوربحالی کیلئے جامع اوریکساں پالیسی پرعملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ نوجوانوں کو تعلیم اورمعاشی مواقع فراہم کرنے کے منصوبے طویل مدتی بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے میں مدد دینگے علاقہ سے دہشتگردوں کونکالنے کیلئے قبائلی بھائیوں کاکردارقابل ستائش ہے،افغان حکام کی طرف سے مہمنداورباجوڑایجنسی کے بالمقابل افغان علاقوں میں جاری آپریشن سے سرحد پاردہشتگردی کے واقعات پرقابوپانے میں مدد ملے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کومہمندایجنسی فاٹا کادورہ کیا آرمی چیف کواستحکام کیلئے کئے گئے آپریشنز کی پیشرفت اورآرمی انجینئرز کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ نے افسروں اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی پیشہ واریت لگن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ اورمہمندایجنسی میں استحکام کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کوسراہا جنرل راحیل شریف نے دہشتگردوں سے علاقہ کلیئرکرائے جانے کے بعدوفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں تعمیرنو اوربحالی کیلئے ایک جامع اوریکساں پالیسی پر عملدرآمد کی ضرورت پرزور دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کو تعلیم اورمعاشی مواقع فراہم کرنے کے منصوبے طویل مدتی بنیادوں پر دہشتگردی کے خاتمے میں مدد دینگے علاقہ سے دہشتگردوں کونکالنے کیلئے قبائلی بھائیوں کے اہم کردارکوسراہتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہاکہ ہم مکمل طورپر معمول کی زندگی بحال کرائے بغیر ان علاقوں کو نہیں چھوڑینگے، افغان نیشنل آرمی کی طرف سے مہمنداورباجوڑایجنسی کے بالمقابل افغان علاقوں میں شروع کئے گئے آپریشن کاذکرکرتے ہوئے آرمی چیف نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات سے سرحد پاردہشتگردی کے واقعات پرقابوپانے میں مدد ملے گی انہوں نے بارڈرکوآرڈینیشن کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔