سندھ ہائیکورٹ نے ایس آر او کے اجراء سے قبل منگوائے گئے درآمدی مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف دو اسٹیل ملز کے دعوے مسترد کردیئے

منگل 27 جنوری 2015 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایس آر او کے اجراء سے قبل منگوائے گئے درآمدی مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خلاف دو اسٹیل ملز کے دعوے مسترد کردیئے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے متعلق لامحدود اختیارات ہیں جسے چیلنج کیا جاسکتا ہے ۔یہ ڈیوٹی ایس آر او کے اجراء سے قبل منگوائے گئے مال پر بھی عائد ہوتی ہے ۔عدالت نے 19جنوری کو دائر کیے گئے دعووٴں کا فیصلہ صرف نو دن میں کردیا ۔واضح رہے کہ حکومت نے اسٹیل ملز میں استعمال ہونے والے مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا ایس آراو 14جنوری 2014کو جاری کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :