سندھ ہائی کورٹ : ٹھٹھہ کی زرعی اراضی پر ونڈ پاور اور سولر سسٹم کی تنصیبات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ سے جواب طلب
منگل 27 جنوری 2015 17:30
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ٹھٹھہ کی زرعی اراضی پر ونڈ پاور اور سولر سسٹم کی تنصیبات کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سندھ ،ڈائریکٹر ونڈپاور انرجی ،ڈی سی ٹھٹھہ ،ایس ایس پی اور مختارکار ٹھٹھہ سے 13فروری تک جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گذار صادق چاند نے آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ٹھٹھہ کے علاقے میں اس کی ذاتی 73ایکڑ زرعی اراضی پر حکومت نے غیر قانونی طور پر ونڈ پاور اور سولر سسٹم کے تنصیبات شروع کردی ہیں ۔
ڈی سی ٹھٹھہ کو تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی جس میں مختارکار نے میرے موقف کی تصدیق کی تھی ۔اس کے باوجود مجھے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا اور اب بھی میری زمین پر غیر قانونی طریقے سے مزید تنصیبات جاری ہیں ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13فروری تک جواب طلب کرلیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.