سید نیئر بخاری ، صابر بلوچ،راجہ ظفر الحق، اعتزاز احسن کا بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 27 جنوری 2015 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرا لحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے سابقہ رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے انتقال پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے بھی بیگم کلثوم سیف اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :