بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے 20 پیسے کمی کی درخواست ، نیپرا نے سماعت کیلئے سی پی پی اے کی درخواست منظور کرلی
منگل 27 جنوری 2015 16:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کیلئے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کی سماعت کی اجازت دیدی ہے۔ایجنسی کے مطابق دسمبر میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جس سے بجلی کی قیمت کم کی جانی چاہیے۔ نیپرا کی طرف سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کی صورت میں کے الیکٹرک (کراچی) کے صارفین کے علاوہ ملک بھر میں شہری اس سے استفادہ کر سکیں گے۔
فی یونٹ نرخ میں کمی کا فائدہ شہری فروری کے بلوں میں حاصل کر سکیں گے۔سی پی پی اے کی درخواست میں کہا گیا کہ جس وقت عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کی قیمت 75 ہزار روپے ٹن تھی تو فی یونٹ بجلی کی قیمت 9 روپے 53 پیسے تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ فرنس آئل کی قیمت اس وقت 40 ہزار روپے ٹن پر آگئی ہے جس کے بعد اب فی یونت بجلی کی قیمت 6 روپے 32 پیسے کی جائے یوں فی یونٹ 3 روپے 20 پیسے کی کمی آئے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.