رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر رینجرز کا چھاپہ

منگل 27 جنوری 2015 16:47

رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر رینجرز کا چھاپہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سندھ رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ ماراہے جس کے بارے میں احمد چنائے نے گورنرسندھ کو آگاہ کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے اغواء برائے تاوان کیسز میں ان سے پوچھ گچھ بھی کی ہے اور گھر سے مغوی لاریب کا رشتہ دار اور پندرہ لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے تاہم رینجرز ترجمان کی طرف سے باقاعدہ کو ئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی چیف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ منگل کی صبح ساڑھے پانچ بجے رینجرز اہلکاراُن کے گھر پرآئے تھے اورساتھ لے جانے کی بات کی لیکن حکام سے موبائل فون پر ہی بات کرواکر رینجرز اہلکار واپس چلے گئے اور دوپہر کو وہ خود گئے اور ڈی جی رینجرز سے بھی ملاقات کی تاہم اُنہوں نے گھر سے رقم کی برآمد گی کے بارے میں تردید کردی ۔ یادرہے کہ اس سے قبل سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا بھی سی پی ایل سی چیف کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :