ایف آئی اے کا چھاپہ ، نادر ا کے ڈیٹاتک غیرقانونی رسائی حاصل کرکے سمیں تصدیق کرنیوالے دوافرادگرفتار

منگل 27 جنوری 2015 16:24

ایف آئی اے کا چھاپہ ، نادر ا کے ڈیٹاتک غیرقانونی رسائی حاصل کرکے سمیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے نادراسسٹم تک رسائی حاصل کرکے موبائل فون سموں کی تصدیق کرنے والے دوافراد کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزموں نے نادرا کے اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے غیرقانونی طریقے سے نادرا کے سسٹم تک رسائی حاصل کررکھی تھی جس کی مدد سے وہ سموں کی تصدیق کررہے تھے اور ہرسم ایک سے پانچ ہزار روپے میں جرائم پیشہ عناصر کوفراہم کررہے تھے جبکہ اب تک سینکڑوں سموں کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ گرفتارملزموں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔