کوئٹہ، پولیس کا سرکلر روڈ پر نجی اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ، بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ خانوں سے چوری کئے گئے 42 ہزار راؤنڈ برآمد

منگل 27 جنوری 2015 16:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) کوئٹہ پولیس نے سرکلر روڈ پر نجی اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مار کر بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ خانوں سے چوری کئے گئے لاکھوں راؤنڈز میں سے ایس ایم جی کے تقریباً 42 ہزار راؤنڈ برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ میں سرکلر روڈ پر قائم نجی اسلحہ ڈیلر کی دکان پر چھاپہ مارکر ایس ایم جی کے 42 ہزار سرکاری چوری کئے گئے راؤنڈ برآمد کرلئے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ خانوں سے لاکھوں راؤنڈ چوری ہوئے تھے۔ اس چوری کی کارروائی میں بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کے 5 اہلکار ملوث تھے جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرکے تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ کارروائی ملزموں کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔