فیصل آباد،پاکستان آرمی کے ریٹائر افیسر کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اینٹیں مار کر زخمی کردیا

منگل 27 جنوری 2015 15:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) پاکستان آرمی کے ریٹائر افیسر کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اینٹیں مار کر شدید زخمی کردیا ،تفصیلات کے مطابق سہیل آباد گلی نمبر دو کا رہائشی 55سالہ محمد طفیل ولد نظام دین صبح کے وقت کام کی غرض سے سبزی منڈی جارہا تھا کہ ناولٹی پل کے قریب دو موٹر سائیکل سوارمسلح ڈاکوؤں نے گھیر کر لوٹنے کی کوشش کی تومحمد طفیل نے دونوں ڈاکوؤں کو قابو کرلیا اور اپنی آرمی ٹریننگ کے سبب شکنجہ کس کر انہیں پیٹنا شروع کردیا اس دوران ایک ڈاکو نے اینٹ اٹھا کر محمد طفیل کے دماغ میں مار دی جس سے وہ موقع پر بے ہوش ہوگیا ،موقع سے گزرنے والی مسعود ٹیکسٹائل ملز کی بس کے عملہ کے پہنچنے پر ڈاکو فرار ہوگئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروب کوہسپتال منتقل کیا جہاں سے اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :