سابق وزرائے اعلی اورپیپلزپارٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظرسندھ اسمبلی کے تمام پاسزمنسوخ کردیئے گئے
منگل 27 جنوری 2015 15:05
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سابق وزرائے اعلی ارباب غلام رحیم اور لیاقت علی جتوئی اورپیپلزپارٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظرمنگل کوسندھ اسمبلی کے تمام پاسزمنسوخ کردیئے گئے،اسپیکرآغاسراج درانی نے کہاکہ ارکان اسمبلی اپنی گاڑیوں میں بغیرپاسزحامیوں کواسمبلی میں لانے کا سلسلہ بند کریں ۔منگل کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکرآغاسراج درنی کی صدارت میں نئی سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوا۔
اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے اسمبلی میں وزیٹرگیلری کے تمام پاسزمنسوخ کردیئے ، دوران اجلاس اسپیکرنے ارکان اسمبلی کومتنبہ کیا کہ وہ اپنے حامیوں کوپاسزکے بغیراپنی گاڑیوں میں اسمبلی میں نہ لائیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق وزرائے اعلی لیاقت جتوئی اورارباب غلام رحیم اورپیپلزپارٹی کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سندھ اسمبلی میں مختلف گروپوں کی حامیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا تھا جبکہ سیکورٹی کی جانب سے تحفظات ظاہرکیے گئے تھے۔
اسپیکرآغاسراج درانی نے مزید کہاکہ ارکان اسمبلی دعا کے وقت دھرنوں سمیت دیگرغیرضروری امورسے متعلق دعاکرانے کی درخواست سے گریز کریں اورارکان اسمبلی اپنے مہمانوں کووزرا کی لابی میں نہ لائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.