آئی ٹی اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے، ترجمان سینٹ سیکرٹریٹ
منگل 27 جنوری 2015 14:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)سینٹ سیکرٹریٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ آئی ٹی اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں گے یہ اطلاعات غلط ہیں کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی ٹیلی فون آپریٹر کو امتحان سے قبل حل شدہ پرچہ فراہم کیاگیا ۔
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ آئی ٹی اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے ہونے والے امتحان میں متعلقہ خاتون اُمیدوار کو نقل کرتے ہوئے پایا گیا جس کی باقاعدہ اطلاع ہونے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے نہ صرف اُس اُمیدوار کو نااہل قرار دے دیا بلکہ سارا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فوری فیصلہ کیا ۔
یہ سار ے فیصلے اور احکامات ٹیسٹ سے اگلے دن ہی کر لئے گئے تھے ۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ آئی ٹی اسسٹنٹ کیلئے ہونے والے ٹیسٹ اب دوبارہ لئے جائیں گے اور شفاف انداز میں اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔ترجمان نے کہا کہ مثبت صحافت کا تقاضا ہے کہ جہاں غلطی کی نشاندہی یاتشہیر کی جائے وہاں حکام کی طرف سے فوری نوٹس اور اقدامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل اور شائع کی جائیں۔مزید اہم خبریں
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.