بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ کل ہوگا

منگل 27 جنوری 2015 14:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ کل بدھ کو ہوگا‘10 ہزار سے زائد کونسل حلف برداری اور ووٹ کاسٹ کریں گے۔725 میئر،ڈپٹی میئر ،چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز صوبائی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہو گا جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشن کے مطابق کوئٹہ میئر پولیٹن کے لئے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔چار میونسپل کارپوریشن ،53 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید بتایا کہ 32ضلع کونسلوں،63 یونین ضلع کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔صوبائی الیکشن کمشنرنے بتایا کہ ووٹ حق رائے دہی کے ذریعے استعمال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پشین،قلعہ،عبد اللہ،حساس علاقوں میں ایف سی کی تعیناتی کی درخواست کی ہے ۔