دولت اسلامیہ نے افغانستان پاکستان خطے کا کمانڈر مقرر کر دیا

منگل 27 جنوری 2015 14:11

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) دولت اسلامیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے طالبان کے ایک سابق ترجمان حافظ سعید خان کو اس خطے میں اپنا کمانڈر مقرر کر دیا ‘حافظ سعید اس سے قبل طالبان سے منحرف ہو گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حافظ سعید خان دس روز قبل ایک ویڈیو میں ظاہر ہوئے تھے دولتِ اسلامیہ سے منسلک ایک ٹوئٹر اکاوٴنٹ سے نشر کیے جانے والے ایک آڈیو بیان میں کہا گیا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کے نئے کمانڈر مقرر کر دیے گئے ہیں۔

سعید خان کا تعلق اورکزئی ایجنسی ہے اور وہ تحریکِ طالبان پاکستان اورکزئی ایجنسی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ 2013 میں حکیم اللہ محسود کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد وہ تحریکِ طالبان سے الگ ہو گئے تھے، اور انھوں نے اپنی الگ تنظیم قائم کر لی تھی۔

(جاری ہے)

سعید خان کے ساتھ ویڈیو دو افغان طالبان کمانڈر بھی نظر آ رہے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں شدت پسندوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں ویڈیو پیغام میں دولتِ اسلامیہ کی روایت کے مطابق موت کی دھمکیاں شامل تھیں۔

سعید خان کو دس افراد کے ایک گروہ کے ساتھ دکھایا گیا جنھوں نے ان کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے۔اب دولتِ اسلامیہ کی طرف سے ابو محمد العدنی نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ انھیں واقعی دولتِ اسلامیہ نے افغانستان اور پاکستان کے لیے اپنا کمانڈر مقرر کیا ہے۔العدنی نے اس ویڈیو پیغام میں سعودی شاہ عبداللہ کی موت کا ذکر کیا ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ یہ پیغام نیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعید خان کو خراسان کا کمانڈر بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :