35 کارکنان ماورائے عدالت شہید کیے گئے، سیکڑوں کو رشوت دے کر آزاد کرایا، متحدہ رابطہ کمیٹی
منگل 27 جنوری 2015 13:45
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 35 کارکنان ماورائے عدالت شہید کئے جا چکے ہیں اور درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے 35 کارکنان سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت شہید کیا جا چکا ہے جبکہ درجنوں کارکنان تاحال لاپتہ ہیں لیکن کوئی ان کارکنان کے اہل خانہ کو کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ہے اور بارہا انصاف کے تقاضے کے باوجود حق پرست شہداء و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم ملیر سیکٹر کے جواں سال کارکن سید فراز عالم کو انکے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو رشوت کی رقم ادا نہ کئے جانے پر پولیس حراست میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا لیکن تاحال فراز عالم کی جواں سال بیووہ اور معصوم بچے کو آج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں پولیس ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو اْردو بولنے کی بنا پر شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر کے انہیں نجی عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنان پولیس و دیگر اداروں کو لاکھوں روپے رشوت ادا کر کے چھوڑے گئے ہیں لیکن آج بھی ہمارے کارکنان اور انکے اہل خانہ انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.