ملتان میں ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا ،تیز گام کو حادثہ سے بچا لیا گیا

منگل 27 جنوری 2015 13:26

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) ملتان میں سردی کے باعث ریلوے ٹریک ٹوٹ گیا جہاں لاہور جانے والی تیز گام کو حادثہ سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں پرانے سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک سردی کے باعث اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹریک میں ڈیڑھ انچ کا فاصلہ آگیا ریلوے ٹریک کا گیپ دیکھ کر ریلوے پولیس کے کانسٹیبل نے اپنی لال رنگ کی جرسی سے لاہور جانے والی تیز گام کو اشارہ دیکر روک لیا اور اسے ایک بڑے حادثہ سے محفوظ بنایاریلوے ٹریک کی مرمت پر آدھے گھنٹہ مرمت کی گئی اور بعد میں تیز گام کو لاہور کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :