ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیاہے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن

منگل 27 جنوری 2015 13:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سیاسی انتقامی کارروائیوں پریقین نہیں رکھتی تاہم ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کے کرتوتوں پرانہیں کوئی عدالت نہیں چھوڑے گی۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ لیاقت جتوئی پرنیب کیسز تھے،مشرف کے دورمیں انہیں رعایت مل گئی، ارباب رحیم کی تحقیقات ہوئی توانہیں جیل سے کوئی نہیں بچاسکتا۔12 مئی اور18 اکتوبرکے واقعے کی ذمے داری بھی ارباب رحیم پرآتی ہے،وہ 45 ٹارگٹ کلرز کی پے رول پررہائی کے ذمہ دار بھی ہیں۔شرجیل میمن نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت نے ارباب رحیم اور لیاقت جتوئی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا