نیشنل ایکشن پلان ‘ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں ‘ دو ہفتوں میں پانچ ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

منگل 27 جنوری 2015 13:23

نیشنل ایکشن پلان ‘ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں ‘ دو ہفتوں میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں کے دور ان دو ہفتوں میں پانچ ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر اداروں نے شدت پسندوں کے خلاف کیے جانے والے مشترکہ آپریشن میں ان کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بی بی سی کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ مردان کے قریب کاٹلنگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس افسر صادق حسین نے بتایا کہ سٹرائیک اینڈ سرچ آپریشن میں پولیس روزانہ ہر مکان کا ریکارڈ حاصل کرتی ہے جبکہ مقامی روایات کے مطابق مدرسوں اور سکولوں کی بھی معلومات حاصل کی جاتی ہیں خیبر پختونخوا میں جاری اس آپریشن کے میں کوئی دو ہفتوں کے دوران پانچ ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ‘2000 کے لگ بھگ ایسے افغان پناہ گزینوں کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے پاس پاکستان میں رہنے کے قانونی دستایزات نہیں تھے۔