بھارت خطے میں جمہوریت مضبوط کرے ،باراک اوباما

منگل 27 جنوری 2015 13:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ خطے میں جمہوریت مضبوط کرے،دہشت گردی کے خلاف ملکر لڑنا ہوگا،بہت سے عالمی چیلنجز درپیش ہیں جن کا مل کر مقابلہ کریں گے ،بھارت کے ساتھ نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارامریکی صدر باراک اوباما نے سری فورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی ۔بھارت نے میرا شاندار استقبال کیا ہے جس پر بھارتی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بھارت سے مضبوط تعلقات ہیں ۔اس دورے کے بعد امریکہ اور بھارت کی دوستی کا بندھن مزید مضبوط ہوگا،امریکی صدر نے خطاب کے دوران بھارتی فلم کا ڈائیلاگ بھی سنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی اور امریکی شہریوں کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ متحدہیں۔باراک اوباما نے کہا کہ امریکہ میں موجود بھارتی شہری ہمارے لئے فخر ہیں ،امریکہ میں 30 لاکھ بھارتی شہری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہورتیں ہیں ۔امریکہ اور بھارت چاند اور مریخ پر پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ خطے میں جمہوریت کو مضبوط کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایسی سلامتی کونسل چاہتے ہیں،ہم کوشش کریں گے کہ بھارت سلامتی کونسل کا رکن بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کونسل میں بھی بھارت کی رکنیت چاہتے ہیں ۔امریکہ بھارت کے ساتھ تجارت میں پورا ساتھ دے گا ۔ہمیں سکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔ہم ملکر توانائی کے نئے شعبے تلاش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کیلئے بھارت کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔

موسمی تبدیلیوں سے متعلق بھارت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔امریکہ اور بھارت کی کئی اقدار مشترک ہیں ۔امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دیشوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں ۔امریکی صدر نے کہا کہ پہلی مرتبہ وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :