پشاور:خواتین اساتذہ اب تعلیم دینے کیساتھ ہتھیار بھی چلائیں گی،پولیس کی تربیت

منگل 27 جنوری 2015 13:02

پشاور:خواتین اساتذہ اب تعلیم دینے کیساتھ ہتھیار بھی چلائیں گی،پولیس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) پشاور میں اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے ، تعلیمی ورکشاپس کی جگہ اب خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ میں بھی ایک نیا عزم پیدا کر دیا ہے اور اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی حفاظت بھی کریں گے ۔

اس سلسلے میں خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس لائن پشاور میں دی جانے والی اس تربیت میں خواتین کو ابتداء میں ہلکا اسلحہ چلانے اور اسے دوبارہ لوڈ کرنے کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے ۔ پہلے مرحلے میں فرنٹئیر کالج کی آٹھ خواتین اساتذہ نے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی ۔ خواتین اساتذہ میں ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت لینے کے لیے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہتھیار چلانا سیکھ کر وہ خود اعتمادی محسوس کر رہی ہیں ۔ پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اساتذہ کو مسلح ہونے کی اجازت دی تھی جبکہ آئی جی خیبرپختونخوا نے خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :