سرگودھا میں بنک ڈکیتی،گارڈ زخمی ،ڈاکو فرار

منگل 27 جنوری 2015 12:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) سرگودھا میں بنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے بنک کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات سرگودھا کے فاطمہ جناح روڈ پر واقع نجی بنک میں ہوئی جہاں پانچ مسلح ڈاکو نجی بنک میں داخل ہوئے اور لوٹ مار کی اور فرار ہوتے وقت مزاحمت کرنے پر بنک کے گارڈ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ سکیورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کردیا گیا۔ پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :