وزیراعظم نواز شریف کاسابق وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اللہ کے انتقال پر اظہا ر تعزیت

منگل 27 جنوری 2015 12:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) وزیراعظم میا ں محمد نواز شریف نے سابق وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اللہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کے پیغام میں وزیراعظم نے مرحومہ کی سیاسی اورسماجی خدمات کو سراہا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :