سندھ حکومت نے ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی کی گرفتاری کا فیصلہ دے دیا

منگل 27 جنوری 2015 11:45

سندھ حکومت نے ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی کی گرفتاری کا فیصلہ دے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سندھ کی حکومت نے دو وزرائے اعلی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان وزرائے اعلی میں ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں وزرا ء کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں سے متعدد مقدمات میں دونوں ضمانت پر ہیں۔ سندھ حکومت نے دونوں وزراء کی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے پراسیکیوٹر کے شعبے سے رابطہ کر لیا ہے اور جن مقدمات میں ان کی ضمانتیں نہیں ہوئی ہیں ان پر ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کو احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :