باڑہ میں فوج نے پرچم لہرا دیا، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ

منگل 27 جنوری 2015 11:35

باڑہ میں فوج نے پرچم لہرا دیا، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ

باڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) سکیورٹی فورسز نے باڑہ سے دہشتگردوں کو مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جب کے گورنر نے فروری کے وسط سے متاثرین کی واپسی کا اعلان کر دیا خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا علاقہ اسپیب قبر جو کہ کبھی دہشتگروں کا اہم گڑھ ہوا کرتا تھا وہاں پاک فوج کے کامیاب آپریشن سے امن قائم ہو گیا ہے پاک فوج کے نوجوانوں نے نہ ڈف دہشتگردوں کا خاتمہ کیا بلکہ ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ و برباد کر دیا۔

(جاری ہے)

کھنڈرات کا منظر پیش کرتے ہوئے علاقے ان کے مراکز تھے جہاں وا پشاور سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے تھے۔ علاقے میں امن کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ خیر پختونخواہ کے گورنر سردار مہتاب نے باڑہ کا دورہ کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ کی بھاری نفری بھی بر آمد کی گئی ہے۔ اور پہلی بار اسلحے کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ علاقے میں قیام امن کے بعد گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جلد از جلد یہاں تعمیر نو کا کام شروع کیا جائے گا۔ تحصیل باڑہ میں آبنوشی، صحت، تعلیم، بجلی اور سڑکوں کی فوری بحالی کے لیے 85کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :