ناقص حکمت عملی ، دوہفتوں میں پی آئی اے کے چار طیارے گراﺅنڈ ہوگئے

منگل 27 جنوری 2015 11:31

ناقص حکمت عملی ، دوہفتوں میں پی آئی اے کے چار طیارے گراﺅنڈ ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) ناقص انجینئرنگ اور حکمت عملی کی وجہ سے دوہفتوں میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے چار طیارے گراﺅنڈ ہوگئے ہیں جن میں تین طیارے بیرون ملک گراﺅنڈ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے وہیں گراﺅنڈ کردیاگیاجس کی وجہ سے سیالکوٹ کے لیے آنیوالی پرواز پی کے 746پچیس گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے ۔ اس سے قبل 17جنوری کو بوئنگ 777طیارہ میلان ایئرپورٹ، 20جنوری کو ایئربس 310بیجنگ اور21جنوری کو اے ٹی آر طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گراﺅنڈ ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :