کراچی میں ایک بار پھر ڈبل سواری پر پابندی

منگل 27 جنوری 2015 10:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری2015ء) تین روزہ پولیو مہم کے دوران دہشتگردی کے واقعات سے بچنے کے لیے شہر بھر میں تین روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پولیو مہم کے دوران آج سے تین روز کے لیے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پابندی پولیو مہم کے دوران دہشتگردی کی ممکنہ کاروائیوں سے بچنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق 27 جنوری سے 29 جنوری تک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :