داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی
پیر 26 جنوری 2015 22:38
کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) مسلسل حادثات اور مسائل کا شکار ملائیشین ایئر لائن ایک بار پھر ایک نئی مشکل میں گھر گئی ہے اور اس کی ویب سائٹ کو داعش کے ایک سائبر گروپ نے ہیک کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشین ایئر لائن کے ہیک کا انکشاف اس وقت ہوا جب صارفین نے ویب سائٹ کو لاگ آن کیا تو وہاں داعش کے سائبر گروپ آفیشل سائبر کلیفیٹ لیزرڈ نے اپنا پیغام چھوڑ رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ داعش یہاں موجود ہے اور انہوں نے ویب سائٹ کو ہیک کرکے ایئرلائن کی ای میل پر قبضہ جما لیا ہے۔
داعش کے سائبر گروپ کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کے بعد ملائشین ایئرلائن انتظامیہ نے سائٹ کے ہیک کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے صرف ان کا ڈومین نیم سسٹم ہیک کیا ہے تاہم اس کا انٹرنل سرور محفوظ ہے۔ ائیر لائن انتظامیہ کا مزید کہنا تھاکہ اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے اور سائٹ آئندہ 22 گھنٹوں میں مکمل بحال کردی جائے گی جبکہ اس حوالے سے ملائشین حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.