وہاڑی ، مسلح افراد کی سکول میں فائرنگ، طلبہ میں خوف وہراس پھیل گیا،بچے سکول میں کھیل رہے تھے ، چند نشئی افراد نے آکر روک دیا ، احتجاج پر ہوائی فائرنگ کر دی ،عوام کا شدید احتجاج

پیر 26 جنوری 2015 19:21

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر سکول میں فائرنگ ، طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ نشئی افراد سکول میں نشہ کرنے گئے بچوں کے منع کرنے پر ہوائی فائرنگ کر دی ، وہاڑی کرکٹ کھیلنے کے تنازعہ پر آؤٹ سائیڈر کی سکول میں گھس کر مبینہ ہوائی فائرنگ ، طلباء میں شدید خوف و ہراس ، سکول کے طلباء کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ،ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

نواحی گاؤں میں گورنمنٹ ہائی سکول 567/EB کے بچوں اور ورثاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سکول میں غنڈے اکثر نشہ کرنے آجاتے ہیں گزشتہ روز بھی سکول کے بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان لوگوں نے سکول میں گھس کر وکٹ اکھاڑ دیئے بچوں کے منع کرنے پر اسلحہ نکال کر ہوئی فائرنگ شروع کر دی جس پربچے بھاگ نکلے ۔ سکول چوکیدار نے بتا یا کہ اس نے آؤٹ سائیڈر کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسلحہ دکھانے پر سائیڈ پر ہو گیا ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ان عناصر کی پشت پناہی مقامی ایم پی اے کر رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی اگر بچوں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے ۔

متعلقہ عنوان :