ڈی ایچ کیو نیلم کرپشن کا گڑھ بن گیا‘عوام کو علاج معالجہ کے بجائے مریضوں کو لوٹا جا نے لگا

پیر 26 جنوری 2015 15:18

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سول سوسائٹی نیلم کے چیئر مین خواجہ بشیر احمد ،جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی ارگنائزر ابرار کشمیر نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو نیلم کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے عوام کو علاج معالجہ کے بجائے مریضوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر فاروق اعوان نے کرپشن چھپانے کے لئے چھوٹے ملازمین کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا ہے۔

مبینہ کرپشن خرد برد کے خلاف عوام نے حکام کو تحریر طور پر آگاہ کیا ہے اور متعدد بار احتجاج کیا جا چکا ہے۔ موصوف زعماء کو دھمکیاں دے رہا ہے کہتا ہے کہ میں حکام کو بھتہ دیتاہوں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام وزیراعظم تک میرے اپنے لوگ ہیں۔عوام علاقہ نے ڈی یچ کیو میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات اورڈاکٹر فاروق اعوان کے خلاف کاروائی کے لئے احتساب بیورو کو تحریری درخواستیں دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ تک متاثرہ لوگوں نے انصاف کے لئے رجوع کر رکھا ہے۔ کرپشن بے نقاب ہونے پر شرفاء پر بے ہودہ الزامات لگائے گئے ہیں۔مذکور نے پمفلٹ چھپوا کر بازاروں میں تقسیم کروائے جس میں وادی نیلم کے تین لاکھ عوام کی تذلیل کی گئی ہے تمام مکاتط فکر سراپا احتجاج ہیں۔ وزیر تعلیم کے موصوف کو معطل اور تبادلہ ہونے کے باوجود ایم ایس ڈاکٹر فاروق اعوان نیلم میں عمائدین زعماء کو دھمکیاں دے رہا ہے ایم ایس کی کرپشن کے ثبوت میڈیا سمیت تمام اداروں کو فراہم کر دئیے گئے ہیں اس سے قبل بھی کنڈل شاہی میں گولہ باری کے دوران مذکور کی خدمت کر کے نیلم بدر کیا گیاتھا ۔

نیلم کے خلاف گندی زبان استعمال کر رہا ہے۔ کسی کو کسی کی عزت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام کے جذبات احساسات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حکومت متعلقہ حکام نے مذکور کو نیلم بدر نہ کیا تو پورے نیلم میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی کسی بھی رد عمل کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :