امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ‘شاہ غلام قادر

پیر 26 جنوری 2015 15:18

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے صدر باراک اوباما اپنے دورہ ہندوستان کے دوران بھارت پرمسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباؤ ڈالیں پاکستان نے امریکہ کی قیادت میں عالمی امن کی جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کیا ہے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پا کستان کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر تنہا نہ چھوڑا جائے دہشت گردی کی جنگ میں بھارت نے پاکستان کے لئے مسائل پیدا کئے ہیں بلوچستان میں مداخلت پس پردہ افغانستان سے انتہا پسندوں کی پشت پناہی سے ہندوستان نے خطے کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات سے فرار کے بعد سروحدوں پر فائرنگ ننگی جارحیت ہے بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی برادری کے مسئلہ کشمیر حل کر نے کی یقین دہانی پر پاکستان نے مشرقی سرحدوں پر سیز فائر کر کے مغربی سرحدوں پر بین لاقوامی امن کی جنگ میں حصہ لیا جس میں پاکستان کا بہت زیادہ جانی مالی نقصان ہوا جتنا پاک بھارت تین جنگوں میں نہیں ہوا ہے۔

ہندوستان نے مذاکرات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں اپنا جبری تسلط کو مستحکم کیا ہے پاکستان میں بین لاقوامی طاقتوں کے مفادات کم ہونے پر بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل سے فرار کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر میں تحریک آزادی1932 سے جاری ہے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے تنازع کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قرادادیں موجود ہیں ۔

بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیریوں نے مسلح جہد جہد بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا ہے ۔امریکہ کے صدر باراک اوبا مہ نے پاک بھارت ایشوز کودور نہ کیا تو خطہ میں عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا پاکستان بھارت چین تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کشمیر دنیا کے امن کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

بھارت میں امریکہ کے مفادات اس وقت تک محفوط نہیں ہو سکتے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ ہندوستان بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ دنیا کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔ بھارت میں انتہاپسند جنونیوں نے اقلیتوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں مسلمانون کو زندہ جلایا جا نا کہا ں کی جمہوریت کس جگہ کا انصاف ہے۔ڈیرڈھ کروڑ کشمیریوں کے حق خودارادیت کو صلب کرکے رکھنے والے لاکھوں کشمیریوں کے قاتل کو جمہوریت کا دعویٰ کرنا پرلے درجے کی منافقت ہے۔

امریکہ دنیاں کی بڑی طاقت اورامن کے لئے کام کرتا ہے امریکہ کو جنوبی ایشیاء میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا۔ کشمیری کسی صورت میں جنگ بندوق کے حق میں نہیں ہیں پاک بھارت مذاکراتی عمل میں کشمیر کی دونوں طرف کی سیاسی قیادت کو شامل کیا جائے انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو ایٹمی جنگ کے امکان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔