پاکستان کی عوام ترقی کی بجائے پستی کے طرف جا رہی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

پیر 26 جنوری 2015 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کے استحصال کے پچھلے سارے ریکارڈ تودئیے ہیں ،پاکستان کی عوام ترقی کی بجائے پستی کے طرف جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس،بجلی لوڈشیڈ نگ نے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے اور عوام شدید پر یشان ہے آئے روز بجلی کا بریک ڈاوٴن ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت نے اپنے خاندانی وزیر صرف اپنی کر پشن کے ریکارڈ بنا کیلئے بنا کر رکھے ہیں اور لوٹ مار جاری ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم حکمرانوں کی بدنیتی کو جان چکے ہیں جھوٹے دعویٰ اور دھاندلی کر نے والوں نے عوام کو سہولیات فراہم کر نے کی بجائے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے لیکن تحریک انصاف انہیں مزید لوٹ مار نہیں مچانے دے گی۔

متعلقہ عنوان :