میرپور ‘ پروفیشنل کمپیوٹر کورس اور ایلیمنٹری کمپیوٹر کورس کے امتحان کا انعقاد

پیر 26 جنوری 2015 13:15

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) انفارمیشن ٹیکنالوجی ہاوس میرپور میں حکومت آزاد جموں وکشمیر ٹیوٹا کے زیر انتظام پروفیشنل کمپیوٹر کورس اور ایلیمنٹری کمپیوٹر کورس کے امتحان کا انعقاد کیا گیا ۔تمام طلبہ وطالبات نے امتحان میں بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتحن سینئر کمپیوٹر انسٹرکٹر احسان دانش نے طلبہ وطالبات کی بھرپور تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ طلبہ وطالبات اپنے کورسز مکمل کرنے کے بعد ریاست کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے اس موقع پر طلبہ نے بھی ادارے کی پرنسپل نعیم عارف بٹ اور جملہ سٹاف کی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ ادارے کے ساتھ اپنی وابستگی کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں پرنسپل ادارہ نے طلبہ کو بھرپور تیاری کے ساتھ امتحانات دینے پر مبارک باد دی۔