بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریب، باراک اوباما مہمان خصوصی ہیں
پیر 26 جنوری 2015 10:41
دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) امریکی صدر باراک اوباما بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق خراب موسم کے باعث ائیر فورس فلائی پاسٹ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ باراک اوباما اہلیہ مشعل اوباما کے ساتھ یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے پہنچے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔
زمین سے فضا میں مار کرنے والے میڈیم رینج میزائل ریڈار پر نظر آنے والے ہتھیار لانگ رینج کے جدید ایم آئی جی ٹو نائن کے جنگی جہاز پہلی بار پریڈ کا حصہ ہیں۔ آرمی ،نیوی اور ائیر فورس میں ڈیوٹی کرتی خواتین بھی پریڈ میں شریک ہیں۔ناری شکتی تھیم کے تحت وزیر اعظم کی مہم بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ یوم جمہوریت کے فلوٹس میں شامل ہے ۔(جاری ہے)
سیون لئیر سیکورٹی انتظامات کے تحت دہلی کے داخلی اور خارجی راستے مکمل بند جبکہ چار سو کلومیٹر کا علاقہ نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے ۔
پانچ سو امریکی سیکرٹ سروس ایجنٹس اور پچاس ہزار سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہیں ۔ پانچ سو اہلکار راج پاتھ میں لوگوں کے درمیان الرٹ ہیں ۔ پریڈ کے بعد امریکی صدر پرناب مکھرجی کانگریس رہنماؤں ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے ۔ باراک اوباما تاج محل ہوٹل میں بھارت امریکا سی ای او فورم میٹنگ میں شریک ہونگے ، تجارتی وفود سے ملاقاتیں بھی اوباما کے آج کے شیڈول میں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.